برسلز(نیوزڈیسک)بیلجیم کے حکام نے کہا ہے کہ پچھلے ماہ برسلز کے ایک ہوائی اڈے پر ہونے والے دہشت گردی کی کارروائی کے شبے میں گرفتار محمد عبرینی نامی ملزم نے حملوں میں ملوث ہونے کا اقبال جرم کر لیا ۔ ملزم کا کہنا ہے کہ برسلز میٹرو اسٹیشن اور ہوائی اڈے پر ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں میں دو دیگر ملزمان کے ساتھ وہ بھی شامل تھا۔برسلز پراسیکیوٹر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دوران تفتیش برسلز حملوں کے شبے میں گرفتار ملزم عبرینی نے کئی اہم اعترافات کیے ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ ہوائی
اڈے پر خود کش بم حملے کے وقت وہ بھی موجود تھا۔ بعد ازاں اس نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے اپنی جیکٹ کوڑے دان میں پھینک دی تھی اور اپنا ہیٹ فروخت کر دیا تھا۔استغاثہ نے ملزم پر دہشت گردانہ ٹارگٹنگ کا الزام عاید کرتے ہوئے دہشت گرد گروپ تشکیل دینے اور ملک میں خون خرابہ کرنے جیسے الزامات عاید کیے ہیں۔خیال رہے کہ محمد عبرینی نامی مشتبہ ملزم کو پولیس نے گذشتہ جمعہ کو حراست میں لیا تھا۔ عبرینی پر شبہ ہے کہ وہ پچھلے سال نومبر میں فرانس میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث رہا ہے۔ پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ برسلز ہوائی اڈے پر دو دوسرے دہشت گردوں کے ہمراہ سیاہ ٹوپی اور جیکٹ پہنے ہوئے جو شخص دکھائی دیتا وہ میں ہی ہوں۔قبل ازیں پراسیکیوٹر نے دعویٰ کیا تھا کہ جمعہ کے روز حراست میں لیے گئے شخص کی شناخت اسامہ کریم کے نام سے کی گئی تھی اور وہ مبینہ طور پر برسلز حملوں کا دوسرا اہم کردار بتایا گیا تھا۔ برسلز کے میٹرو اسٹیشن پر خود کش بمبار کے ساتھ بھی اس کے براہ راست روابط تھے۔
بیلجیئم، گرفتار ملزم کا برسلز دہشت گردی میں ملوث ہونے کا اعتراف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں