اسلام آباد(نیوزڈیسک)انڈیا کی جنوبی ریاست کیرالا کے ضلع کولم میں ایک مندر میں آگ لگنے سے کم از کم 86 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ 200 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
ریاست کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ٹی پی سین کمار نے بی بی سے بات چیت میں اس حادثے میں کم سے کم 86 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔حکام کے مطابق امدادای کارروائیاں زور شور سے جاری ہیں تاکہ زخمیوں کو کو ہسپتال پہنچایا جا سکے۔کولم کے ڈپٹی پولیس کمشنر کے لال جی نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ پیراور میں واقع پوتینگل مندر میں پٹاخوں میں آگ لگنے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔حکام کے مطابق حادثہ اتوار کی علی الصبح اس وقت ہوا جب وہاں آتش بازی کا ایک جشن چل رہا تھا
انھوں نے بتایا کہ حادثہ اتوار کی علی الصبح اس وقت ہوا جب وہاں آتش بازی کا ایک جشن چل رہا تھا۔
پولیس کے مطابق حادثے میں 200 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بہتوں کو نزدیکی ہسپتال میں داخل کرایا جا رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق ریاست کے وزیر اعلی اومن چانڈی جائے حادثہ کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔
مقامی میڈیا کی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ یہ آگ صبح تقریبا تین بجے کے آس پاس اس وقت لگی جب مندر میں وشنو جشن منایا جارہا تھا۔اس جشن میں خوب جم کر آتش بازی ہوتی ہے اور اسی آتش بازکے سبب ہی آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔
پڑوسی ملک میں خوفناک حادثہ، ہلاکتیں ہی ہلاکتیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں