بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

برطانیہ،یخ بستہ ٹرک میں پھنسے چھ سالہ افغان مہاجر لڑکے نے 14 افراد کو بچا لیا

datetime 9  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)برطانیہ کی ایک امدادی کارکن نے بتایا ہے کہ انسانی اسمگلر اس افغان لڑکے اور چودہ مہاجرین کو ایک ریفریجریٹڈ ٹرک میں برطانیہ پہنچا رہے تھے۔ اس لڑکے کی طرف سے کیے گئے ایک ایس ایم ایس نے ان افراد کو مرنے سے بچا لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق احمد کی عمر چھ یا سات برس ہے۔ فرانس کے ایک مہاجر کیمپ میں اسے ایک برطانوی امدادی کارکن نے موبائل فون دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ ضرورت پڑنے پر اس کا استعمال کرے۔ اور احمد کو اس کی ضرورت ایک ایسے وقت پڑی جب وہ اور چودہ دیگر مہاجرین ٹھٹھر کر اور آکسیجن کی کمی سے مرنے کے قریب تھے۔ انسانی اسمگلر ان مہاجرین کو فرانس سے غیر قانونی طریقے سے برطانیہ لے جا رہے تھے۔ اس کام کے لیے انہوں نے ایک ریفریجریٹڈ ٹرک کا استعمال کیا۔ امدادی کارکن اِنکا سوریل نے بتایا کہ وہ نیو یارک میں ایک کانفرنس میں شریک تھیں جب انہیں احمد کا ایس ایم ایس موصول ہوا کہ ٹرک میں آکسیجن ختم ہو رہی ہے۔ ان کے مطابق انہوں نے برطانیہ میں اپنی ایک دوست اور ساتھی کارکن تانیا فریڈمین سے رابطہ کیا، جنہوں نے اس کے بعد برطانوی پولیس کو مطلع کر دیا۔پولیس افسران نے ایس ایم ایس بھیجنے والے فون کا سراغ لگا کر ٹرک تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کی اور ٹرک میں پھنسے افراد کو امیگریشن حکام کے حوالے کر دیا۔فریڈمین کا اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہناتھا کہ یہ ایک غیر معمولی واقعہ ہے۔ یہ ایک ایسا واقعہ ہے جس میں عالمی سطح پر لوگوں نے مل کر ان افراد کی جان بچائی، تاہم اس کا مرکزی کردار احمد ہے۔سوریل کا نیو یارک میں کانفرنس کے شرکاء سے بات کرتے ہوئے کہنا تھاکہ احمد نے مجھے ایس ایم ایس کیا اور بتایا کہ وہ برطانیہ پہنچ چکا ہے۔ کچھ دیر بعد اس نے مجھے بتایا کہ وہ ٹرک کے پچھلے حصے میں بند ہے اور ڈرائیور ٹرک نہیں روک رہا۔ اس نے یہ بھی لکھا کہ یہ ایک ریفریجریٹڈ ٹرک ہے اور اس سے باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔پولیس کے مطابق اس ٹرک کو لیسٹرشائر کی ایک موٹر وے پر روکا گیا اور ایک بچے کے علاوہ چودہ افراد کو غیر قانونی تارکین وطن ہونے کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا۔ ایک شخص کو ان افراد کو برطانیہ میں اسمگل کرانے کے الزام میں بھی حراست میں لیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…