قاہرہ ( نیوزڈیسک)جامعہ قاہرہ نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ان کی عرب ازم ،اسلام اور مسلمانوں کے علاوہ مصر اور اس کے عوام کے لیے گراں قدر خدمات اور حمایت کے اعتراف میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازے گی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق جامعہ کے صدر جابر نثار نے بتایا کہ یونیورسٹی کی کونسل نے اپنے اجلاس میں شاہ سلمان کو بااثر عالمی شخصیت ہونے کے ناتے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کا فیصلہ کیا۔انھیں عرب اور بین الاقوامی منظرنامے میں ایک خاص مقام اور اثرورسوخ ہے۔انھوں نے شاہ سلمان کی جانب سے جامعہ کے لیے گراں قدر امداد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کی بدولت جامعہ اپنے اسپتالوں کی تعمیر کے تاریخی منصوبے کو شروع کرسکی تھی۔