جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

کردار چھوٹا بڑا نہیں پر فارمنس اہم ہوتی ہے، صبور علی

datetime 9  اپریل‬‮  2016 |

لاہور:(نیوزڈیسک) کردار چھوٹا بڑا نہیں بلکہ پرفارمنس اہم ہوتی ہے، چیلنجنگ کردار کرناچاہتی ہوں ’’ایکٹر اِن لاء‘‘ میں کیریئر اہم ترین کردار کر رہی ہوں۔

ان خیالات کا اظہار ماڈل واداکارہ صبور علی نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا ۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ چند برسوں میں اچھی فلمیں بننے لگی ہیں اور اس میں کام کرنے والوں کی اکثریت ٹی وی سے ہی ہے ۔ اسی لیے مجھے فلم کرتے ہوئے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا ۔ ٹی وی ڈرامہ اور فلم کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ فلم کا فاسٹ ٹیمپو ہے، ’’ایکٹر ان لاء‘‘ میں فہد مصطفی کی چھوٹی بہن کا رول کر رہی ہوں ۔ہدایتکار نبیل قریشی ’’نامعلوم افراد‘‘ جیسی کامیاب فلم بنا چکے۔

جس کو باکس آفس پر فلم بینوں نے پسند بھی کیا ۔ وہ اپنی اس فلم پر بھی بھرپور محنت کر رہے ہیں، اپنے کردار سے پوری طرح مطمئن ہوں ۔ میرے نزدیک فنکار کی پرفارمنس اہم ہوتی ہے،اگر آپ کے اندر کچھ کرنے کا جذبہ ہے تو چند سین میں ہی فنکار دیکھنے والوں کی توجہ حاصل کرلیتا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری بہن سجل علی اداکاری اور ماڈلنگ کے حوالے سے اپنی ایک پہچان رکھتی ہیں ، ان کا نام اور شہرت بطور اداکارہ وماڈل میری ذمے داری اور زیادہ بڑھا دیتی ہے۔

اسی لیے اپنے ہر پروجیکٹ کو بہتر سے بہتر کرنے کے لیے کوشاں رہتی ہوں۔ صبور علی نے کہا کہ پاکستانی فنکار بھارت میں بھی بے حد مقبول ہیں ، اسی لیے انھیں بولی وڈ فلموں میں سائن کیا جارہا ہے ۔ ہمارے ہاں بھی بولی وڈ فنکاروں کو سائن کرنے لگے ہیں جو خوش آئند بات ہے ۔ ’’ایکٹر ان لاء‘‘ میں بولی وڈ کے معروف اداکار اوم پوری کے ساتھ کام کرکے اچھا لگا ۔انھوں نے کہا کہ ’’ایکٹر ان لاء‘‘ کے طرح کسی پروجیکٹ کی آفر ہوئی تو ضرور کام کروں گی ۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…