ممبئی (نیوزڈیسک)بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کی کرکٹر ویرات کوہلی سے بریک اپ کی خبریں میڈیا میں گردش کر رہی تھیں لیکن اب دونوں ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئے ہیں۔واضح رہے کہ دو سال سے ایک ساتھ رہنے کے بعد انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے شادی پر اختلافات کے باعث بریک اپ کرلیا تھا۔اس جوڑے کی بریک اپ کی خبریں ا±س وقت میڈیا میں آئیں جب ویرات کوہلی نے فوٹو ایپلیکیشن انسٹاگرام پر انوشکا شرما کو اَن فالو کردیا۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق ویرات نے انوشکا سے 2016 میں شادی کرنے کی درخواست کی، تاہم انوشکا ابھی اپنے کیرئیر پر توجہ دینا چاہتی ہیں جس کے باعث انہوں نے شادی سے انکار کردیا۔تاہم اب یہ دونوں ایک ساتھ حال ہی میں ممبئی کے ایک ریسٹورانٹ میں ساتھ موجود تھے۔اس دوران انوشکا شرما سیاح رنگ کے لباس میں کافی دلکش نظر آئیں۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کا دفاع کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے ان لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جو میچز میں ان کے ہارنے کا ذمہ دار انوشکا شرما کو ٹھراتے ہیں۔اگر کام کے حوالے سے بات کی جائے تو انوشکا شرما اس وقت اپنی بولی وڈ فلم ’سلطان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ ویرات انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کا حصہ بننے جارہے ہیں جس کا آغاز(آج)ہفتہ سے ہوگا۔
انوشکا اور ویرات پھر سے ایک ساتھ نظر آنے لگے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
وراثت
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی



















































