جنیوا (این این آئی)سوئٹزرلینڈ کی پولیس نے موساک فونسیکا سے ملنے والی خفیہ دستاویزات کے بعد یورپی فٹبال فیڈریشن کے دفاتر کی تلاشی لی ہے۔پاناما کی لا فرم موساک فونسیکا سے ملنے والی خفیہ دستاویزات میں یورپی فٹبال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل گیانی انفانتینو کا نام سامنے آنے کے بعد یہ کارروائی کی گئی ٗگیانی انفانتینو اس وقت فٹبال کے عالمی نگراں ادارے فیفا کے صدر ہیں۔خفیہ دستاویزات میں فیفا کے ایک اور اہلکار جان پیڈرو ڈامینی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں ٗگیانی انفانتینو نیکوئی غیر قانونی کام کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے میں پولیس کی مدد کر رہے ہیں۔گیانی انفانتینوکے بارے میں سامنے آنے والی معلومات کے مطابق جب وہ یورپی فٹبال فیڈریشن کیلئے کام کر رہے تھے تو 2006 میں ٹی وی رائٹس کے دو کاروباری شخصیات کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے والوں میں شامل تھے۔ امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی ان افراد پر رشوت ستانی کا الزام عائد کر چکی ہے۔سوئٹزرلینڈ کے اٹارنی جنرل کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق تلاشی شواہد حاصل کرنے کیلئے لی گئی ٗبیان کے مطابق یہ کارروائی ٹی وی حقوق حاصل کرنے سے متعلق تھی جس میں نامعلوم افراد شامل ہیں اور اس کا مطلب ہے کہ اس وقت کسی شخص کو ہدف نہیں بنایا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ دیگر کارروائیوں سے حاصل ہونے والے نتائج کی روشنی میں شبہ پیدا ہوا ہے جس میں اٹارنی جنرل کے دفتر کے مالیات سے متعلق ہونے والی بات چیت کا تجزیہ بھی کیا۔