برسلز(نیوزڈیسک)یورپی یونین اس منصوبے پر غور کر رہی ہے کہ امریکی اور کینیڈین شہریوں کے بلاک میں داخلے کے لیے ویزے کی شرط عائد کر دی جائے۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس اقدام کی وجہ چند یورپی ممالک کے شہریوں پر امریکا اور کینیڈا میں داخلے کے لیے ویزے کی شرط ہے۔ ان دونوں ممالک نے یورپی یونین کی رکن ریاستوں رومانیہ اور بلغاریہ کے شہریوں کو ویزا فری انٹری دینے سے انکار کر رکھا ہے۔ یورپی کمیشن اس موضوع پر منگل کے روز بات چیت کرے گا۔ اس یورپی منصوبے سے امریکا اور یورپی یونین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کے لیے جاری مذاکرات کے لیے مشکلات پیدا کرنے سے تعبیر کیا جا رہا ہے