نئی دہلی ٗبھارتی حکومت نے چینی حکومت کا غصہ بھارت میں سرمایہ کاری کرنیوالی مختلف چینی کمپنیوں پر نکالنے کا فیصلہ کرلیا

نئی دہلی(نیوزڈیسک)کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پابندیاں لگوانے کی کوشش کو چین کی طرف سے ناکام بنائے جانے کے بعد بھارتی حکومت نے چینی حکومت کا غصہ بھارت میں سرمایہ کاری کرنیوالی مختلف چینی کمپنیوں پر نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایک بھارتی اخبار کے مطابق بھارت کی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ سلامتی کونسل میں چین کی طرف سے بھارتی قرارداد ویٹو کر دینے کے بعد اپنے ہاں سرمایہ کاری کرنیوالی چینی کمپنیوں کیلئے اپنائی گئی لبرل پالیسی پر نظرثانی کررہی ہے۔ چینی کمپنیوں کے سرمائے کی سکیورٹی کلیئرنس‘ کمپنیاں قائم کرنے کی اجازت اراضی کے حصول سمیت دیگر سہولیات میں آؤٹ آف ٹرن اقدامات ختم کئے جا رہے ہیں جو وزیراعظم نریندر مودی نے غیرملکی سرمایہ کاروں کو بھارت کی طرف راغب کرنے اور چین سے اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے شروع کئے گئے تھے اب چینی کمپنیوں کو سکیورٹی کلیئرنس کے کڑے مراحل سے گزرنا پڑے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں