اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

ملزمان کی گرفتاری پر وزیر داخلہ اور وفاقی حکومت کاشکر گزار ہوں ٗ جنید جمشید 

datetime 7  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)جنید جمشید نے کہا ہے کہ وہ حکومت اور وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے شکر گزار ہیں اور انہیں خوشی ہے کہ عدالت نے ان پر حملہ کرنے والے ایک ملزم کا راہداری ریمانڈ دیا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ان اقدامات سے ملک میں قانون کی بالادستی قائم ہوگی اور آئندہ کوئی شخص کسی پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکے گا ، حکومت جو کر رہی ہے وہ بالکل درست ہے ٗلوگوں کو مارنے والے کب تک ہمارے ہیرو بنے رہیں گے۔جنید جمشید نے کہا کہ واقعہ کے اصل مجرم پیچھے بیٹھے ہیں جنہیں بے نقاب کر نا ضروری ہے تاہم گرفتار شخص حملہ آوروں میں سے تھا۔ انہوں نے کہاکہ ایف آئی آر اس لئے کٹوائی تھی تاکہ لوگوں کو یقین ہو جائے کہ ملک میں انصاف موجود ہے تاہم اکیلے شخص کو دیکھ کر وکیل خود ہی جج بن جاتے ہیں ٗہمارے ملک میں لاقانونیت ہے اس لیے ایسے واقعات پیش آتے ہیں ٗیہ لوگ دبئی یا کسی اور ملک میں ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے کیونکہ انہیں پتہ ہے وہاں قانون کی بالادستی ہے۔ایک سوال پر جنید جمشید نے کہا کہ وہ اپنے ساتھ سکیورٹی نہیں رکھتے اور صرف دعا مانگ کر گھر سے نکلتے ہیں تاہم انہیں اپنے ساتھ سکیورٹی رکھنی چاہئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…