میڈرڈ(یوز دیسک) سپین کے سانٹنڈر بینک کا ملک میں موجود 450 برانچیں بند اور 1200 ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ۔گزشتہ روز ورکرز یونین کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران بینک حکام نے بتایا کہ وہ آن لائن اور موبائل بینکنگ کے فروغ کیلئے دور دراز علاقوں میں واقع ، کم ملازمین کی حامل اور کم منافع بخش برانچوں کو بند کرنا چاہتے ہیں اس طرح 1200 ملازمین کو روزگار سے محروم ہونا پڑے گا۔ملازمین کو فارغ کرنے کیلئے رضاکارانہ اور قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے آپشنز استعمال کیے جائیں گے۔بینک نے یہ بھی تجویز پیش کی کہ ایسے ملازمین جنھیں اپنے کام کی جگہ پر آمد و رفت کے مسائل ہیں یا ان کی ٹرانسفر کردی گئی ہے انھیں بیس ہزار یورو ( 22750 ڈالر ) بطور معاوضہ(کمپنسیشن) ادا کیے جائیں گے۔تاہم یونین کے عہدیداران کاکہنا تھا کہ انھوں نے انتظامیہ کے خیالات سے اتفاق نہیں کیا۔