تہران (نیوزڈیسک) ایران حسن روحانی نے اپنے جوہری پروگرام میں بارہ نئی پیشرفتوںکا انکشاف کیا ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر نے ان جوہری پیشرفتوں کا انکشاف دارالحکومت تہران میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران کیا تقریب کے دوران نائب وزیر داخلہ حسین علی امیری نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ دنیا اب ایران کے جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال کے حق کو تسلیم کر چکی ہے انہوں نے کہ اکہ بارہ نئی جوہری پیشرفتوں کا جو انکشاف صدر حسن روحانی نے کیا ہے یہ قوم کی گزشتہ دس سالوں کی مزاحمت کا نتیجہ ہے ۔