لاہور ( نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ اگر الزامات کی بنیاد پر لوگ مستعفی ہونے لگیں تو کام کون کرے گا،تحقیقات سے سچ اور جھوٹ کا پتہ چل جائیگا ،پاناما لیکس کے معاملے پر سپریم کورٹ ارخود نوٹس لے سکتا ہے ، ریٹائرڈ جج نیب یا الیکشن کمیشن کا سربراہ ہو سکتا ہے تو جوڈیشل کمیشن کا کیوں نہیں ؟، کمیشن کو فیصلہ کرنا ہو گا دوسرے ملک میں بنی کمپنی کی تحقیقات ہو سکتی ہے یا نہیں ،کسی کے اشاروں پر احتجاج کرنے اور دھرنے دینے والے ایک مرتبہ پھر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کی سازشیں ناکام ہوں گی،دھرنے دینے والوں کا ماضی اور حال دونوں ہی مشکوک ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ قانون ملک کے اندر اور باہر کاروبار کی اجازت دیتا ہے ،وزیر اعظم نواز شریف کے کمیشن کے قیام کے اقدام کو سراہا گیا ہے اور عوام مجموعی طور پر وزیر اعظم کے اعلان سے مطمئن ہیں۔ پی ٹی آئی کے مٹھی بھر ممی ڈیڈی برگرلوگ احتجاج کررہے تھے تاہم اس مسئلے کیلئے بحث کا بہترین فورم سینیٹ اور قومی اسمبلی ہے۔ اگرکسی کوکمیشن پرتنقید ہے تواپنا مشورہ دے، شامل کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کمیشن کو فیصلہ کرنا ہو گا دوسرے ملک میں بنی کمپنی کی تحقیقات ہو سکتی ہے یا نہیں ۔ تمام معاملات قانونی ہیں ہر پہلو کا جائزہ لینا ہو گا ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تہمینہ درانی کی تنقید جمہوریت کا حسن ہے ، تہمینہ درانی کی تنقید سے اندازہ لگائیں کہ ہم کتنے جمہوری لوگ ہیں ۔پانامالیکس انکشافات پر مستعفی ہونے کے سوال پر رانا ثنااللہ نے کہا کہ اگر الزامات کی بنیاد پر لوگ مستعفی ہونے لگیں تو کام کون کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی لانگ مارچ کرنے او ر دھرنے دینے والے کسی کی انگلی اٹھنے کا انتظار کرتے رہے ہیں لیکن ناکام رہے۔ ان کا ماضی اور حال دونوں مشکوک ہیں اور ہو سکتا ہے کہ اب بھی یہ کسی کے کہنے پر ایسا کر رہے ہوں ۔ عوام ان لوگوں کو پہلے بھی مسترد کر چکے ہیں اور آئندہ بھی ان کی سازشیں ناکام رہیں گی ۔
پانامہ پیپرز، رانا ثناء اللہ نے بھی نواز شریف کی حمایت میں بڑی بات کہہ دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف















































