اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

اسامہ پیسوں کو سونے میں ڈھال کر محفوظ رکھنا چاہتا تھا، سی آئی اے

datetime 6  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ دستاویز میں انکشاف کیا ہے کہ سامہ بن لادن پیسوں کو غیر ملکی کرنسی اور سونے کے سکوں میں تبدیل کروا کر محفوظ رکھنا چاہتا تھا ۔ یہ انکشاف ابیٹ آباد میں اسامہ کے کمپاﺅنڈ پر امریکی فوج کے چھاپے کے دوران مبینہ طور پر برآمد دستاویز کے حوالے سے کیا گیا ہے۔ القاعدہ کے منیجر عطیہ عبدالرحمان کو دسمبر 2010 میں لکھے گئے خط میں اسامہ بن لادن نے اسے ہدایت کی تھی کہ تاوان سے حاصل رقم کا بڑا حصہ سونے کے سکوں ، کویتی دینار ، یورو اور چینی ین
کرنسی خریدنے میں استعمال کیا جائے ۔یہ بھی کہا گیا تھا کہ سونا اعتماد کے شخص سے خریدا جائے اور دس تولے کے سکوں کی صورت میں لیا جائے اور ان میں سے چند کو مارکیٹ میں بیچ کر اصلی ہونے کا بھی یقین کیا جائے اسامہ نے اعتماد کے شخص سے سونا خریدنے کی ہدایت کرتے ہوئے عطیہ سے کہا تھا کہ سنا ہے کہ تمہارے معاون کا پشاور میں کوئی بروکر جاننے والا ہے ۔دستاویز کے مطابق اسامہ کا خیال تھا کہ سونے کی قیمت تین ہزار ڈالر فی اونس تک جائے گی اسی لئے اسامہ نے منیجر کو ہدایت کی تھی کہ اگر ضرورت پڑے تب بھی پہلے غیر ملکی کرنسی اور سب سے آخر میں سونا بیچا جائے ۔ امریکی اخبار کے مطابق اسامہ بن لادن کے اندازے غلط نکلے سونے کی قیمت تین ہزار نہیں ایک ہزار 9 سو ڈالر فی اونس تک ہی جا پائی تھی۔



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…