لندن(نیوز ڈیسک) عراق اور شام سے اپنی کارروائیوں کا آغاز کرنے والے جنگجو گروپ ’داعش‘ نے برسلز اور پیرس حملوں کے بعد ممکنہ طور پر مگراب لندن، برلن یا روم میں حملوں کی دھمکی دیدی جس کے بعد پہلے سے خوفزدہ یورپی شہری مزید پریشان ہو گئے۔ برطانوی اخبار ’دی انڈیپنڈنٹ‘ کے مطابق داعش کی طرف سے یہ دھمکی منگل کو جاری ہونیوالی ویڈیو میں دی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ وہ مغرب میں مزید حملے کر سکتے ہیں جس میں لندن، برلن اور روم ممکنہ ہدف ہو سکتے ہیں۔ انگریزی زبان میں جاری اس ویڈیوپیغام میں کہا کیا ہے کہ ”اگر گزشتہ دن پیرس تھا، آج برسلز، آنیوالے کل کیا ہو گا؟ یہ لندن، برلن یا روم ہو سکتا ہے“۔ ویڈیو میں برطانیہ کے ہاو¿س آف کامن اور روم کے لوشیئم کی تصاویر بھی دکھائی گئی ہیں۔ نائن الیون سمیت ماضی میں ہونیوالے واقعات کی تصاویر دکھاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ داعش کیخلاف لڑنے والوں کیلئے ’تنبیہانہ پیغام‘ ہے۔ فرانسیسی ماہر گلس کیپل کا کہنا ہے تھا کہ داعش کی کمیونیکیشن بحران کا شکار ہے ، یہ حملے مختلف جگہوں پر ہوئے ہیں جہاں مختلف کلچر کے لوگ رہتے ہیں اور داعش جنگجو مسلمانوں کو تنظیم میں بھرتی کرنا چاہتے ہیں۔