واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکی فوج نے کہاہے کہ یمن کے باغیوں کے لئے ایران سے بھجوائی جانے والی اسلحہ اور گولا بارود کی بھاری کھیپ بحیرہ عرب میں موجود دو امریکی بحری جہازوں نے ضبط کر لی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کو امریکی بحریہ کے بیان میں بتایا گیا کہ ایران سے یمن بھجوایا جانے والا اسلحہ لڑاکا بحری جہاز سیروکو اور گرافلی نے گزشتہ ہفتے ضبط کیا۔ ضبط کئے جانے والے اسلحے میں 1500 کلاشنکوف، 200 راکٹس اور 50 ملی میٹر بیرل کی 21 خودکار بندوقیں شامل تھیں۔اٹھائیس مارچ کو پکڑا جانے والا اسلحہ اس وقت امریکا کے قبضے میں ہیں۔ امریکی بحریہ نے بتایا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اسلحہ منتقلی کے لئے استعمال ہونے والی کشتی کس ملک کی ملکیت تھی، تاہم اس پر لدا سامان ضبط کر کے امریکی بحریہ نے عملے کو رہا کر دیا۔
حوثیوں کیلئے بھجوایاگیاایرانی اسلحہ امریکی بحریہ نے ضبط کر لیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)
-
عید میلاد النبیؐ کی چھٹی کس دن ہوگی؟ بڑی خبر آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
ایجوکیشن اتھارٹی کاموسمِ گرما کی تعطیلات بارے نجی تعلیمی اداروں کے لیے سخت حکم نامہ جاری
-
بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ، اطلاق کن صارفین پرہوگا؟
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارت خزانہ نے نئی وضاحت جاری کردی
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کر لی؟
-
اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور آزاد کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی، ادارے الرٹ
-
محمد عباس کو کیوں ڈراپ کیا گیا؟ بابر اعظم نے وجہ بتادی



















































