ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب نے ایرانی فضائی کمپنی ماھان ائیرپرپابندی عائد کردی

datetime 5  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الریاض(نیوزڈیسک) سعودی عرب کے محکمہ شہری ہوا بازی نے ایران کی فضائی کمپنی ماھان ایئر کے مملکت کی فضاء اور ہوائی اڈوں کے استعمال پر پابندی عاید کرتے ہوئے ایرانی کمپنی کے ساتھ ہرطرح کا تعاون ختم کردیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ شہری ہوابازی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے زیرانتظام چلنے والی ’ماھان ایئر‘ کو یمن میں حوثی باغیوں اور شام میں صدر بشارالاسد کی معاونت کی پاداش میں سعودی عرب کی سرزمین اور فضاء استعمال کرنے سے روکا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی فضائی فرم کو جاری کردہ تمام اجازت نامے منسوخ کردیے گئے ہیں جس کے بعد ماھان ایئر سعودی عرب کی فضاء استعمال کرسکتی ہے اور نہ اسے مملکت کے کسی ہوائی اڈے پر اپنے جہاز اتارنے کی اجازت ہوگی۔بیان میں کہا گیاہے کہ سعودی محکمہ شہری ہوابازی ملک میں فضائی نقل وحمل کے حوالے سے وضع کردہ قوانین پرسختی سے عمل پیرا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کسی بھی ملک کی فضائی کمپنی کی جانب سے سعودی عرب کے قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں فوری کارروائی کی جا رہی ہے۔ ایران کی ’’ماھان ایئر‘‘ کی جانب سے سعودی فضائی قوانین کی متعدد بار خلاف ورزی کی گئی جس کے بعد کمپنی کو جاری کردہ پرمٹ منسوخ کردیے گئے ہیں۔سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنی ویب سائیٹ پرپوسٹ کردہ بیان میں واضح کیا ہے کہ ایرانی کمپنی کے خلاف کارروائی سعودی عرب کے قانون کی دفعہ 163 کی خلاف ورزی اور فضائی سروس کی سہولیات کے غلط استعمال کے ساتھ ساتھ مسافروں کی جانوں کو خطرات میں ڈالنے کے تناظر میں کی گئی ہے۔یاد رہے کہ ایران کی ’’ماھان ایئر‘‘ سنہ 1992ء میں جنوبی ایران کے کرمان کے علاقے میں قائم کی گئی تھی۔ اگرچہ یہ ایک نجی ایئرلائن ہے مگراس کے بیشتر حصص پاسداران انقلاب کے زیرانتظام چلنے والے ایک خیراتی ادارے’’مولیٰ موحدین‘‘ کے پاس ہیں۔ دوسرے الفاظ میں یہ فضائی کمپنی پاسداران انقلاب کے زیرانتظام سمجھی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…