ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کی سلامتی و استحکام ایران کی سلامتی و استحکام ہے ٗ ایرانی سفیرمہدی ہنر دوست کا انٹرویو

datetime 5  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ایرانی سفیرمہدی ہنردوست نے کہا ہے کہ کچھ عناصر نے صدر روحانی کے دورے کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی ٗپاکستان کی سلامتی و استحکام ایران کی سلامتی و استحکام ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ مہدی ہنردوست نے کہاکہ ہمیں میڈیا میں آنیوالی افواہوں پرافسوس ہواجب سکیورٹی حکام اچھے رابطے میں رہتے ہیں تو پھر معاملہ میڈیا پرپہلے کیوں لایا گیا؟ خبر جھوٹ پر مبنی تھی کہ ایران نے پاکستان مخالف سرگرمیوں سے متعلق معاملات نظرانداز کیے ٗیہ پہلی بار ہوا ہے ایک اعلیٰ سطح کے دورے کے بعد اس قسم کا ایشو اٹھایا گیا ہو ٗ اس پر ہمارے تحفظات ہیں جو ہم نے پاکستانی بھائیوں تک پہنچائے ہیں۔مہدی ہنردوست نے کہاکہ یہ پہلی بار ہوا ہے کوئی ایشو سکیورٹی حکام تک پہنچنے سے قبل میڈیا میں آیا ہو،یہ پہلی بار نہیں کہ پاک ایران سکیورٹی حکام کے درمیان ایشوز پر بات نہ ہوئی ہو،پاکستان اور ایران کے مابین سکیورٹی معاملات پر کوئی اختلاف نہیں ٗدونوں ممالک کی منزل،مفاد اور تشویش ایک ہے کچھ ممالک کو پاک ٗایران دوستی پسند نہیں اسی لیے پاکستان اور ایران جب بھی قریب آتے ہیں تو اس قسم کا رد عمل ملتا ہے ٗ پاکستان اورہم ایک ہیں اور ہمارے بیچ کوئی دوری نہیں ہے ، پاکستان کی سلامتی و استحکام ایران کی سلامتی و استحکام ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…