ریاض (نیوزڈیسک) سعودی عرب میں سعودی شہریوں کو ملازمت دینے والے بدستور غیرملکیوں کیلئے دروازے بند کیے جارہے ہیں اور اب انکشاف ہواہے کہ سعودی وزارت لیبر ہیومن ریسورس سے متعلق تمام نوکریاں جبکہ پرائیویٹ سیکٹر میں ورکز کی بھرتی سے متعلق ڈیپارٹمنٹ میں بھی کوئی غیرملکیوں پر پابندی لگانے اورصرف سعودی شہریوں کو کام دینے سے متعلق منصوبہ بنالیاگیا ، وزارت نے تاجروں اور پرائیویٹ سیکٹر کے مالکان سے فیصلے کے اطلاق سے متعلق تجاویز بھی مانگی ہیں ۔ سعودی گزٹ کے مطابق وزارت لیبر کی ویب سائٹ پر ’ Together for a decision‘ کے نام سے موجود سیکشن میں اپنی تجاویز دے سکتے ہیں ۔ وزارت لیبر میں پبلک افیئرز کے جنرل سپروائزر نائف نیتہ نے بتایاکہ پرائیویٹ سیکٹر کے مالکان کی تجاویز کے بعد ہی حتمی فیصلہ کیاجائے گا، ان نوکریوں پر غیرملکیوں کو بالواسطہ یا بلاواسطہ نوکریوں پررکھنے والی نجی فرمز کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی اور فرمز پر بیس ہزار ریال تک جرمانہ کیاجائے گااور نوکریوں کی تعداد کے لحاظ سے جرمانہ بھی دگنا ہوتاجائے گا۔