ریاض(نیوز ڈیسک) یمن تنازعے پربھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے متنازعہ بیان پر سعودی میڈیا نے ان پر تنقید کے نشتر برسا دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سعودی عرب کے دورے کے سلسلے میں ان دنوں ریاض میں موجود ہیں۔ اس موقع پر نریندر مودی کی جانب سے یمن تنازعے کے حوالے سے بیان دیا گیا کہ اس مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قرار داتوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ نریندرمودی کے اس بیان پر سعودی میڈیا بھڑک اٹھا ہے اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سعودی میڈیا نے مودی کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت خود تو کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اور آج تک کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی قرار داتوں پر عمل سے گریز کرتا آیا ہے۔ لیکن یمن کے تنازعے کیلئے بھارتی وزیراعظم کو اقوم متحدہ کی قرار داتیں یاد آ گئی ہیں۔