کولکتہ (نیوزڈیسک) آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیورچرڈسن نے ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں ٹیموں کی تعداد بڑھانے کی سفارش کردی۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیورچرڈسن نے کہا کہ اگرچہ موجودہ فارمیٹ کامیاب ثابت ہوا مگر میں سمجھتا ہوں کہ اس میں کم سے کم2 مزید ٹیموں کا اضافہ ہونا چاہیے، اسی طرح سپر 10 کے بجائے سپر 12 راو¿نڈ زیادہ بہتر ہوسکتا ہے۔اس سے میچز کی تعداد تو بڑھ جائے گی مگر نہ صرف ایسوسی ایٹس ٹیموں کو ٹاپ ٹیموں سے مقابلے کے زیادہ مواقع میسر آئیں گے بلکہ گروپ میں ٹیموں کو1،2 میچز ہارنے کے باوجود ناک آﺅٹ راو¿نڈ میں رسائی کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا موقع ملے گا۔