لندن (نیوزڈیسک) پانامہ سکینڈل میں برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے والد لین کیمرون کا نام آگیاہے تاہم حکومتی ترجمان کے موقف نے سب کوحیران کردیا ¾ ڈیوڈ کیمرون کے ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم کے والد کا پانامہ سکینڈل سے مبینہ تعلق نجی معاملہ ہے ، ہماری توجہ صرف ان کاموں پر ہے جو حکومت کررہی ہے ۔برطانوی اخبار ڈی انڈیپنڈنٹ کے مطابق 2010ءمیں انتقال کرجانیوالے لین کیمرون کانام بھی ان سینکڑوں افراد میں شامل ہے جو جرمن اخبار’پانامہ پیپرز‘ نے جاری کیے ¾ دستاویزات کے مطابق برطانوی وزیراعظم کے والد نے بلیمور ہولڈنگز میں سرمایہ کاری کیلئے پانامہ میں موجود ایک لیگل فرم کا سہارالیا۔وزیراعظم کی فیملی کے پاس تاحال رقم ہونے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہاکہ یہ ذاتی معاملہ ہے ، میری توجہ صرف ان معاملات پر ہے جو حکومت کررہی ہے ۔