اسلام آباد (نیوزڈیسک) سابق فاسٹ باو¿لر عاقب جاوید نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیم کے کوچ کے لیے ان سے رابطہ کیا تھا اور وہ اس عہدے کے لیے تیار ہیں۔عاقب جاوید کا غیرملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ ‘پاکستان کرکٹ بورڈ نے مجھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ میں عہدے کے لیے امیدواروں میں سے ایک ہوں اور کہا گیا کہ اگر آپ کو کوچنگ کے لیے پیش کش کی جائے تو کیا آپ کام کرنے کے لیے تیار ہیں جس پر میں نے ہاں کردی’۔انٹرویو میں سابق فاسٹ بائولر کا کہنا تھا کہ ‘اگر مجھے پاکستان ٹیم کے کوچ کا عہدہ ملا تو مجھے بہت خوشی ہوگی لیکن اگر موقع نہیں ملا تو مجھے افسوس ہوگا’۔عاقب جاوید متحدہ عرب امارات کی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں جبکہ وہ پاکستانی ٹیم کے بائولنگ کوچ اور انڈر19 ٹیم کے کوچ کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔پاکستان انڈر19 ٹیم ان کی کوچنگ میں 2004 میں عالمی چمپیئن بنی تھی۔سابق فاسٹ بائولر نے کہا کہ ‘ میں تاحال متحدہ عرب امارات میں اپنے کام سے لطف اندوز ہورہا ہوں، میرا دل بدستور متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہے تاہم اس حوالے سے ایمرٹس کرکٹ بورڈ (ای سی بی)سے بات کرنا قبل از وقت ہوگا’۔