ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا کہ فلموں میں کام کے عوض معاوضے پر اداکاراﺅں کے ساتھ امتیازی سلوک ہوتا ہے۔بالی ووڈ کی فلمیں باکس آفس پر کروڑوں روپے کا بزنس کرتی ہیں اور فلم میں کام کرنے والے اداکاروں کا معاوضہ اداکاراو¿ں سے زیادہ ہوتا ہے یہی نہیں انڈسٹری کے حکمران خانز فلموں کے منافع میں سے معاوضہ وصول کرتے ہیں جب کہ فلم نگری کی اداکاراو¿ں کو اداکاروں کے معاملے میں کم معاوضہ دیا جاتا ہے جس کے خلاف فلم نگری سے ہی اداکاراو¿ں نے آواز بلند کرنا شروع کردی ہے۔سوناکشی سنہا کے بعد اب اداکارہ سونم کپور بھی اداکاراﺅں کے معاوضے کی کمی کے خلاف بول پڑیں-اداکارہ سونم کپور کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ سالوں میں فلموں میں خواتین کے کردار مضبوط ہوئے ہیں لیکن اجرت کے معاملے میں اب بھی اداکاراو?ں کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جاتا ہے جب کہ فلم نگری میں اب یہ رجحان آہستہ آہستہ تبدیل ہو تا جا رہا ہے تاہم ”نیرجا“ سمیت میری دیگر فلموں نے کتنی کمائی کی اس کے باوجود ابھی بھی ہمارے لیے معاوضے میں اضافے کی راہ کھلی نہیں ہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کی فلم ”نیرجا“ نے بھارت میں اب تک 75 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔