ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

نریندر مودی کا دورہ سعودی عرب ،خطرناک عزائم منظر عام پر آگئے

datetime 2  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی/اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کا سعودی عرب کا دورہ ایک وسیع تر سفارتی حکمت عملی کا حصہ ہے ٗ جس کا مقصد اسلام آباد کے قریب ترین اتحادیوں میں سے کچھ کیساتھ تعلقات قائم کرکے پاکستان پر دباؤ بڑھانا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سیکریٹری رام مادھیو نے کہاکہ یہ بہت آسان ہے ٗہمیں پاکستان کو ڈیل کرنے کیلئے سب کچھ کرنا پڑے گا اور اسلام آباد کے دوستوں کے دل جیتنے کیلئے معاشی، حکمت عملی اور جذباتی تعلقات کا سہارا لینا پڑیگاپاکستان کے اتحادی جیسے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ مضبوط تعلقات کی بناء پر بھارت کو عالمی اور علاقائی فورمز پر مزید ہمدردیاں حاصل ہوں گی، جس کی وجہ سے پاکستان پر دباؤ بڑھے گا۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سعودی عرب نے بھارت کے ساتھ بات چیت کے دوران پاکستان کو اوپر لانے کی کوشش کی۔بھارتی حکام نے دعویٰ کیاکہ مودی کے دورے کا وقت بالکل درست ہے کیونکہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات میں دراڑ آچکی ہے دوسری جانب پاکستانی حکام نے ایک بار پھر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں ’دراڑ‘‘آنے کی باتوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کر نے والے عناصر کبھی کامیاب نہیں ہونگے ٗ سعودی عرب پاکستان دوست اسلامی ملک ہیں اور دو طرفہ تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید آگے بڑھیں گے ۔سفارتی ذرائع نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اخوت اور محبت کا رشتہ ہے اور دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات مذہبی بندھن سے جڑے ہوئے ہیں پاکستانی حکومت اور عوام کے دل میں سعودی عرب اور سعودی قیادت کیلئے احترام اور محبت کے جذبات پائے جائینگے جبکہ سعودی عرب بھی پاکستان کے لئے انتہائی محبت کے جذبات رکھتا ہے اور کوئی چیز دو طرفہ تعلقات کی راہ میں حائل نہیں ہوسکتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…