بیروت(نیوزڈیسک)شام کی خانہ جنگی کے بعد سے وہاں انسانی اسمگلر سرگرم ہیں۔ شامی خواتین کو ہمسایہ ملکوں میں اسمگل کرتے ہوئے ان سے جسم فروشی کا کام بھی لیا جا رہا ہے۔ لبنان پولیس نے ملک کا ایک ایسا ہی سب سے بڑا جنسی نیٹ ورک پکڑ لیا ہے۔لبنان کے سکیورٹی حکام کے مطابق پولیس نے ملک میں اب تک کا سب سے بڑا جنسی نیٹ ورک پکڑ لیا ہے۔ اس دوران کم از کم ایسی 75 خواتین کو بچا لیا گیا ہے، جنہیں جسم فروشی پر مجبور کیا جا رہا تھا۔ بچائی جانے والی زیادہ تر خواتین کا تعلق ہمسایہ ملک شام سے ہے۔لبنان کی داخلہ سکیورٹی فورسز کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق انہیں زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا تھا اور مارا پیٹا بھی جاتا تھا۔ اسمگلروں کے ہاتھوں سے بچائی جانے والی کچھ خواتین کے جسموں پر زخموں کے نشانات بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔لبنانی سکیورٹی فورسز کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا ہے، ”شام میں خانہ جنگی کے آغاز کے بعد سے جسم فروشی اور سیکس ٹریفکنگ میں ملوث یہ اب تک پکڑا جانے والا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے۔“آئی ایس ایف کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں مزید کہا گیا ہے، ”یہ کارروائیاں بیروت کے شمال میں لبنان کے پہاڑی علاقے میں کی گئی ہیں۔ اس دوران پورے گروپ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔“جاری ہونے والے بیان میں مزید بتایا گیا ہے، ”ان خواتین کو جسمانی کے ساتھ ساتھ نفسیاتی تشدد کا بھی نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ انہیں مختلف جنسی کارروائیاں کرنے کے لیے مجبور کیا جاتا تھا جبکہ ان کی غیر اخلاقی تصاویر بھی کھینچی گئیں اور بعدازاں انہیں تقسیم بھی کیا گیا۔“لبنانی حکام کے مطابق اس نیٹ ورک میں ملوث مجموعی طور پر دس مردوں اور آٹھ خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی نیوز ایجنسی کے مطابق شامی خانہ جنگی سے پہلے بھی شامی خواتین کو جسم فروشی کے لیے لبنان اسمگل کیا جاتا تھا لیکن شامی حالات خراب ہونے کے بعد ان کی تعداد میں واضح اضافہ ہو گیا ہے۔ایک لبنانی عہدیدار کا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شامی جنگ سے سب سے زیادہ خطرہ شامی خواتین اور بچوں کو ہے، ”سب سے زیادہ قیمت انہیں ادا کرنا پر رہی ہے۔“
شامی خواتین کے ساتھ کیا ہورہاہے؟ لرزہ خیز انکشافات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آئی سٹل لو یو
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
-
گرمیوں کی طویل چھٹیوں پر نجی سکولز کے اعتراضات، حکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی اور 17 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کے کتنے امکانات ہیں؟ اہم پیشگو...
-
سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر، تحقیقات کا اعلان
-
انمول پنکی کا ذاتی فلیٹ کہاں اور اس کی مالیت کتنی ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
-
نادرا نے بائیو میٹرک تصدیق کا نیا نظام متعارف کرا دیا
-
لاہورمیں 2 سگی بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے
-
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی
-
ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
-
خلائی مخلوق جلد زمین پر اترے گی؟ امریکی ایف بی آئی کی خفیہ دستاویز نے تہلکہ مچا دیا
-
خاتون نے شوہر سے ملکر عاشق کو ہلاک کر دیا، لاش ڈرم میں ڈال کر نالے میں پھینک دی
-
پسند کی شادی پر کئی گھروں کو آگ لگا دی گئی
-
ادھار کی رقم دینے سے انکار ،25سالہ نو جوان نے خود کو گولی مار کر زند گی کا خاتمہ کرلیا



















































