اتوار‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2026 

ملک کے مختلف علاقوں میں بارشیں ہونگی،محکمہ موسمیات

datetime 1  اپریل‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام سے ہفتہ کے دوران کوئٹہ، ڑوب، قلات، سبی ڈویڑن میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، فیصل آباد اور لاہور ڈویڑن میں ہفتہ اور اتوار کے دوران بعض مقامات پر تیز ہواو ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے. جمعہ کی شام سے اتوار کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواو ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھاربارش اور پہاڑوں پر برفباری کی بھی توقع ہے. تیز بارش کے باعث بالائی کے پی کے پہاڑی علاقوںمیں گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے.محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کی شام سے اتوار کے دوران اسلام آباد، فاٹا، پشاور، کراچی، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویڑن، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور سرگودھا ڈویڑن میں کہیں کہیں تیز ہواو ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ کراچی کا ٹمپریچر 39سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہے گا تاہم کےپی، فاٹا، شمال مشرقی بلوچستان، راولپنڈی ڈویڑن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواو ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا.محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم مالاکنڈ ڈویڑن اور فاٹا میں بعض مقامات پر بارش بھی ہوئی. سب سے زیادہ بارش پاراچنار میں گیارہ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی. گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت رحیم یار خان، پڈعیدن اور شہید بینظیر آباد میں انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…