ہفتہ‬‮ ، 01 مارچ‬‮ 2025 

فاروق ستار کے 7خون، ان کے ساتھ صبح شام کیا ہوتاہے؟مصطفی کمال کے معنی خیز دعوے

datetime 31  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ فاروق ستار معصوم اور مظلوم انسان ہیں اس لیے ان کو 7 خون معاف ہیں۔میر پور خاص میں پاک سر زمین پارٹی کے دفتر کے افتتاح کے لیے روانگی سے قبل کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ وہ فاروق ستار کی جانب سے کی جانے والی کسی بات کا کوئی جواب نہیں دیں گے،ان کے ساتھ جو کچھ ہونا تھا ، وہ الطاف حسین نے کردیا ہے اور جو کچھ ان کے ساتھ صبح شام ہوتا ہے اس کی وجہ سے ہی وہ فاروق ستار کو مظلوم اور معصوم کہتے ہیں ، وہ آج بھی ہمارے بھائی ہیں، ان کو 7 خون بھی معاف ہیں، وہ ان کے بارے میں کوئی بھی بات کرکے ان پر بوجھ نہیں بڑھانا چاہتے۔مصطفی کمال نے کہا کہ ہم ایک مربوط منصوبے کے ساتھ عوام کو یکجا کرنے کے لئے پاکستان آئے ہیں ۔ پاکستان میں آنے کا مقصد سیاست کرنا ہے کرکٹ کھیلنے نہیں آئے جو روز وکٹیں گرانے کی بات کی جائے، ہمیں اب مستقبل کا سوچنا ہے ۔ ہمارے ساتھ چلنے والے افراد دشمن کو گلے لگائیں۔ لوگ ہماری بات کو سمجھ رہے ہیں اور ہمیں دنیا بھر سے ٹیلیفون کالز آرہی ہیں،عنقریب پاکستان کی ہر گلی میں ہمارے دفاتر ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…