جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

”را“ کی سرگرمیاںپاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز،ایران سے اہم مطالبہ کردیا

datetime 31  مارچ‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ”را“ کی سرگرمیاںپاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز،ایران سے اہم مطالبہ کردیا،پاکستان نے ایران سے ”را“ کے ایک اور ایجنٹ راکیش عرف رضوان کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی سیکرٹری داخلہ عارف احمد خان نے حکومت پاکستان کی جانب سے ایرانی وزارت داخلہ کو ریفرنس بھجوایا ہے، پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنردوست کے ذریعے بھجوائے گئے اس ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ کلبھوشن یادیو عرف حسین مبارک پٹیل اربوں ڈالر کی پاک چین اقتصادی راہداری کو ناکام بنانے کی کوشش میں تھا، ایران وہاں موجود ”را“ کے ایک اور ایجنٹ راکیش عرف رضوان کو پاکستان کے حوالے کرے اور دونوں کے ایران میں رابطوں اور ”را“ نیٹ ورک کی معلومات بھی دی جائیں۔ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ایران ”را“ کی پاکستان مخالف سرگرمیوں کو سنجیدہ طور پر دیکھے، پاک ایران سرحد کی خود مختاری کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں، توقع ہے کہ ایران پاکستان مخالف سرگرمیوں کا سخت نوٹس لے کر انہیں بند کر ائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…