اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے علاوہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران وزیر اعظم کو بتایا گیا ہے کہ مظاہرین کو آج ہر صورت میں پرامن طور پر ڈی چوک خالی کرنے کا پیغام دے دیاگیا ہے۔ مظاہرین کو واپس بھجوانے کے لیے انتظامات بھی مکمل ہیں۔ اس کے علاوہ دھرنے میں موجود کئی رہنما واپس جانے کو بھی تیار ہیں۔