ڈیر ہ بگٹی (نیوز ڈیسک) ڈیرہ بگٹی بلوچستان میں بھارتی مداخلت کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکیت کی۔میڈیا ذرائع کےمطابق ضلع ڈیرہ بگٹی کے قباعلی معتبرین ، مختلف سیاسی جماعتوں ، سول سوسائٹی کے ارکان اور سکول کے طلباءنے بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاءنے بھارتی وزیر اعظم نریند ر مودی اور بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور گرفتار ایجنٹ کو سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔ شرکاءنے مختلف پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج ، آئی ایس آئی اور ایف سی زندہ باد جبکہ بھارت مخالف نعرے درج تھے۔شرکاءکا کہنا تھا کہ بلوچستان میں آگ اور خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے تاہم پاک فوج اور خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے ”را“ ایجنٹ کی گرفتاری پر پاک فوج اور آئی ایس آئی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ڈیرہ بگٹی کے عوام اور قبائل اپنے ملک کے دفاع کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں اور پاکستان کی سلامتی پر کوئی انچ نہیں آنے دیں گے۔ریلی سنگسیلا موٹر وے سے شروع ہو کر پاکستان چوک میں احتتام پزیر ہوئی۔
ڈیرہ بگٹی میں بھارتی گرفتار ایجنٹ کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چھکوں کی برسات، نیا عالمی ریکارڈ قائم
-
گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
رات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیا
-
شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا
-
سعودی عرب میں نئے قوانین کا اعلان، خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ
-
لندن میں دو نقاب پوشوں نے نواز شریف کی گاڑی کے شیشے توڑدیے
-
زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے
-
باپ نے 4بیٹیوں کو زہریلا مشروب پلا کر خود بھی پی لیا
-
پاکستان میں سریے اور سیمنٹ کی قیمتیں، آج کے تازہ نرخ
-
اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی



















































