اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کل بھوشن یادیو کا ہدف گوادر پورٹ اور اقتصادی راہداری منصوبہ تھا۔ مہران بیس کی فنڈنگ بھی بھارتی ایجنٹ کے علم میں ہے۔ گرفتار بھارتی جاسوس نے کراچی میں فرقہ وارانہ ٹائیگر فورس بنانے کی بھی کوشش کی۔ عاصم باجوہ نے ایرانی صدر کیساتھ را کی پاکستان میں مداخلت کا معاملہ اٹھائے جانے کی تصدیق کی تاہم انہوں نے بتایا ہم نے یہ کبھی نہیں کہا کہ اس معاملے میں ایرانی حکومت یا ایجنسی ملوث تھی لیکن اگر کسی ہمسایہ ملک کی سرزمین استعمال ہو رہی ہے تو اس کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔