قاہرہ(نیوز ڈیسک)مصری ایئرلائن کا مسافر طیارہ اغوا کرنے والے ہائی جیکر نے قبرص کی حکومت سے سیاسی پناہ کا مطالبہ کردیا ہےمصری سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ سرکاری ہوائی کمپنی کا طیارہ عملے سمیت 81 مسافروں کو لے کر اسکنریہ سے دارالحکومت قاہرہ آرہا تھا کہ اس میں ایک شخص نے کپتان کو دھماکا خیز مواد سے بھری بیلٹ کو اڑانے کی دھمکی دے کر اس کا رخ موڑنے کا حکم دے دیا۔ جس کے بعد ہائی جیکر نے طیارہ قبرص کے شہر لارناکا کے ہوائی اڈے پر اتروادیا۔
قبرص کےسرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد ہائی جیکر نے عملے اور 4 غیر ملکیوں کے علاوہ تمام مسافروں کو چھوڑ دیا ۔ لارناکا ایئرپورٹ پر تعینات عملے نے فضائی آمدورفت معطل کردی ہے جب کہ طیارے کے ارد گرد بڑی تعداد میں ایمبولینسوں اور آگ بجھانے کی گاڑیاں موجود ہیں جب کہ ہائی جیکر نے قبرص کی حکومت سے سیاسی پناہ کا مطالبہ کردیا ہے۔
مصری ایئرلائن کا مسافر طیارہ ہائی جیک، اغوا کار نے سیاسی پناہ کا مطالبہ کردیا
29
مارچ 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں