بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

اسے کہتے ہیں انصاف! خیبر پختونخوامیں وہ اعلان ہوگیا جس کیلئے بلوچستان50سال سے ترس رہاہے

datetime 28  مارچ‬‮  2016 |

پشاور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اختیارات کو نجی شعبے کی طرف منتقل کرنے کےلئے اقدامات کر رہی ہے اور اس مقصد کےلئے مختلف اداروں کے بورڈز میں نجی شعبہ کو نمائندگی دی گئی ہے تاکہ نجی شعبہ صوبے کی ترقی میں فعال کردار ادا کرسکے۔ وہ سول سیکرٹریٹ میں صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں صوبائی وزرائ، معاونین خصوصی، مشیر، چیف سیکرٹری اور انتظامی سیکرٹریوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ بجٹ کی تیاری، خود کفالت روزگار سکیم، پروفیشنل ٹیکس، پبلک سروس کمیشن، گلیات ڈویلپمنٹ ایکٹ اور ہائیڈل ڈویلپمنٹ فنڈز کے امور پر بحث کی گئی اور اس سلسلے میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔ اس موقع پر لاہور میں خود کش دھماکے میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے اگلے سالانہ بجٹ کے بارے میں ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ بجٹ کسی بھی صورت میں موجودہ بجٹ سے حجم کے لحاظ سے کم نہیں ہوگا۔ اسی طرح انہوں نے کہا کہ گیس رائلٹی کی مد میں ملنے والے فنڈز کا 50فیصد حصہ گیس پیدا کرنے والے اضلاع میں گیس کی فراہمی پر خرچ کیا جائے گا جبکہ باقی فنڈ کا 50فیصد حصہ دوسرے منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ضلع کرک میں فلٹریشن پلانٹس کے ذریعے پینے کے صاف پانی پر توجہ دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ خزانہ کو فوری طور پر مختلف محکموں کو مختص ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ترقیاتی فنڈز کا استعمال دوسرے صوبوں کی نسبت بہت بہتر ہے۔ اس موقع پر ہائیڈل ڈویلپمنٹ فنڈز ایکٹ میں ترامیم، پروفیشنل ٹیکس میں اضافہ اور صوبائی پبلک سروس کمیشن کے استحکام کےلئے کیبنٹ کمیٹی کی رپورٹ کی منظوری دی گئی۔ واضح رہے کہ ملک کی گیس کی ضروریات کا بڑا حصہ بلوچستان سے پورا ہوتاہے لیکن پچاس سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود بلوچستان میں اکثر علاقوں میں گیس دستیاب نہیں۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…