لاہور(نیوزڈیسک)خود کش دھماکہ،لاہور میں تباہی مچ گئی، لاہور کے علاقے اقبال ٹاو¿ن میں واقع گلشن اقبال پارک میں خود کش دھماکے سے 12 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمی ہونے والے افراد میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ خود کش دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے پورا علاقہ دہل کر رہ گیا اور ہر طرف افراتفری پھیل گئی۔ پولیس کے مطابق یہ دھماکا گلشن اقبال پارک کے گیٹ نمبر ایک کے قریب ہوا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں جنہوں نے علاقے کو مکمل گھیرے میں لے کر سیل کر دیا ہے۔ امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہیں جنھیں ایمبیولینسوں کے ذریعے لاہور شہر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ ہسپتالوں میں زخمیوں کو لانے کا سلسلہ جاری ہے۔ لوگ اپنے پیاروں کو رکشوں میں ڈال کر بھی ہسپتال منتقل کر رہے ہیں۔ لوگ ہسپتالوں میں اپنے پیاروں کو ڈھونڈ رہے ہیں۔ خود کش دھماکے میں ساٹھ سے زائد افراد زخمی ہیں جنھیں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا















































