نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست راجستھان میں گزشتہ روز مذہبی رسومات اداکرنے گئے 35 پاکستانیوں کی گرفتاری کے بعد بھارتی حکام نے آج 33 افراد کو رہا کر دیا جبکہ دو افراد تاحال بھارتی جیل میں قید ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز راجستھان پولیس نے نامکمل سفری دستاویز کے بنیاد پر بابا رام دیو کے مندر پر حاضری کیلئے جانے والے خواتین اور بچوںسمیت 35 پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا تھا جس کے بعد وزارت خارجہ نے بھارتی حکومت سے رابطہ کر کے معاملے کی تفصیلات طلب کی تھی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی حکام نے اتوار کو 35 میں سے 33 پاکستانیوں کو رہا کر دیا ہے جبکہ 2 افراد کو تاحال راجستھان پولیس نے اپنی حراست میں رکھا ہوا ہے جنہیں سفری دستاویز کی جانچ پڑتال کے بعد رہا کیا جائے گا۔ بھارتی قید میں دونوں افراد کا تعق سندھ سے ہے جبکہ رہا ہونے والے افراد میں پانچ بھائی بھی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رہا ہونے والی 33پاکستانی جلد واپس پہنچ جائیں گے