بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

پٹھان کوٹ حملہ :3 الرٹس جاری کیے،کسی نے توجہ نہیں دی ، بھارتی پولیس

datetime 27  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)پٹھان کوٹ حملے کے حوالے سے ایک بھارتی پولیس افسر نے انکشاف کیا ہے کہ حملے سے ایک ماہ قبل 3بار الرٹس جاری کیے گئے تھے تاہم ان پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔یہ انکشاف ایک بھارتی اخبار نے پنجاب کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کی جانب سے اعلیٰ افسر کو لکھے گئے خط کے حوالے سے کیا ہے۔24 صفحات پر مشتمل یہ خط اے ڈی جی پی روہیت شرما نے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس سریش اروڑا کو 25 جنوری کو تحریر کیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ پٹھان کوٹ پر حملے سے ایک ماہ قبل ہی محکمے کو ممکنہ حملے کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا تھا۔ اس الرٹ میں علاقے میں موجود 4مشتبہ افراد کے بارے میں بھی بتایا گیا تھا۔ تاہم پولیس کی جانب سے ان الرٹس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ، نہ کوئی بھارتی سیکورٹی فورس اور آرمی کی جانب سے مشترکہ آپریشن کی کوئی منصوبہ بندی کی گئی۔خط میں کہا گیا ہے کہ اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ یہ چاروں مشتبہ افراد پٹھان کوٹ حملے میں شامل تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…