روم (نیوز ڈیسک) کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے روم کے قریب مسلمان، ہندو اور عیسائی پناہ گزینوں کے پیر دھوئے، انھیں چوما اور سب کو ایک خدا کی مخلوق قرار دیا، اس موقع پر پوپ نے کہا کہ ہماری ثقافتیں اور مذہب مختلف ہیں، لیکن ہم سب بھائی بھائی ہیں، اور ہم امن سے رہنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ برسلز حملوں کے ذمہ داری عالمی اسلحہ ساز ہیں، پوپ جب مقدس پانی سے بھرا پیتل کا لوٹا لیے پناہ گزینوں کے آگے ان کے پاؤں دھونے کے لیے جھکے تو ان میں سے کئی اشکبار ہو گئے۔ پوپ نے ان کے پاؤں دھو کر انھیں پونچھا اور پھر بوسہ دیا، پوپ نے یہ قدم ایک ایسے وقت پر اٹھایا ہے جب برسلز حملوں کے بعد یورپ میں مسلمانوں کے خلاف جذبات اٹھ رہے ہیں ، پوپ نے ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں جنگی اقدا م قرار دیا اور کہا کہ ان کے ذمہ دار خون کے پیاسے وہ لوگ ہیں اسلحہ ساز کارخانوں سے منسلک ہیں، انھوں نے کہا کہ یہ لوگ انسانیت کے بھائی چارے کو تباہ کرنے کے در پے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں