برسلز(نیوز ڈیسک) بلجیم کی پولیس نے دارالحکومت برسلز میں چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ گرفتاریاں شاربیک ضلعے میں ہوئی ہیں تاہم گرفتار شدہ افراد کی نہ تو شناحت ظاہر کی گئی گئی ہے اور نہ ہی یہ یہ واضح کیا گیا ان کا تعلق حملوں سے ہے یا نہیں۔یہ گرفتاریاں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات علاقے میں گھر گھر تلاشی کے دوران کی گئی ہیں ادھر ایک الگ واقعہ میں فرانس میں پولیس نے پیرس کے پاس ارجینٹوائی میں انسداد دہشت گردی کی ایک کارروائی کے تحت ایک مشتبہ شدت پسند کو گرفتار کیا جو حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔فرانس کے وزیر داخلہ برنارڈ کزینیو کے مطابق جس مشتبہ شدت پسند کو گرفتار کیا گیا وہ بیرونی نسل کا ہے اور حملے کے اپنے منصوبے میں وہ کافی آگے تک تیاری کر چکا تھا تاہم انھوں نے کہا کہ برسلز یا گذشتہ برس پیرس میں ہونے والے حملوں سے اس شخص کا کوئی تعلق نہیں ۔برسلز کے حملوں کا تعلق فرانس میں گذشتہ نومبر کے حملوں سے بتایا جا رہا ہے اور ان دونوں حملوں کی ذمہ داری نام نہاد تنظیم دولت اسلامیہ نے قبول کی ۔