بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

آٹھ لاکھ پناہ گزین لیبیا سے یورپ داخلے کے لیے تیار ہیں, فرانس

datetime 25  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(نیوز ڈیسک )فرانسیسی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب کہ یورپ میں بدامنی کے واقعات کے بعد پناہ گزینوں کی آمد کے لیے دروازے بند ہوتے جا رہے ہیں لیبیا میں آٹھ لاکھ افراد یورپ داخلے کے لیے پرتول رہے ہےں فرانسیسی وزیردفاع جان ایف لوڈریان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لیبیا میں آٹھ لاکھ مہاجر یورپ داخل ہونے کی تیاری کررہے ہیں۔فرانسیسی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ لیبیا سے یورپ میں پناہ گزینوں کی آمد کا سلسلہ جب شروع ہوا تو ان کی تعداد محض ہزار سو تھی مگر اس وقت لیبیا میں لاکھوں افراد یورپ میں داخل ہونے کی تیاری کررہے ہیں۔ فرانسیسی وزیردفاع جان ایف لوڈریان نے کہا کہ ”ہمیں داعش کے لیے مالی وسائل کا ذریعہ بننے سے روکنے کےلیے پناہ گزینوں کے معاملے کو جلد ازجلد نمٹنا چاہیے۔ یہی وجہ ہےکہ ہم یورپی ممالک سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ لیبیا میں متحدہ قومی حکومت کی تشکیل میں معاونت کرے جو لیبیا کے ساحل سے فرار ہونے والے پناہ گزینون کی روک تھام کرسکے۔ اس مشن کے لیے انہوں نے جون 2015ئ کے دوران ’صوفیا آپریشن“ کی مثال دی جس میں 22 یورپی ممالک نے ملک کرحصہ لیا تھا۔واضح رہے کہ صوفیا آپریشن جونا 2015ئ میں شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد لیبیا اور دوسرے ملکوں سے آنے والے بحری جہازوں کی تلاشی لینا اور انسانی اسمگلروں کو پناہ گزینوں کو یورپ لانے سے روکنا تھا۔ اگرچہ ابھی لیبیا سے دور عالمی سمندری حدود میں ایسا کوئی جہاز نہیں پکڑا جاسکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…