جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

سعودی عرب, غیر ملکیوں پر موبائل فون کے کاروبار پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

datetime 25  مارچ‬‮  2016 |

جدہ(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں آئندہ چھ ماہ میں غیر ملکیوں کیلئے موبائل فونز بیچنے اور ان کی مرمت کرنے کے کام پر پابندی عائد کر دی جائیگی۔سعودی وزارت محنت کے ایک فیصلے اور اعلان کے مطابق سعودی شہریوں کو روزگار دینے اور بیروزگاری سے بچانے کے اقدامات کے تحت غیر ملکیوں کے ہاتھوں سے موبائل بزنس لے لیا جائیگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ چھ ماہ میں غیر ملکیوں کو موبائل فونز اور اس کے آلات بیچنے اور ان کی مرمت کی اجازت نہیں رہے گی۔سعودی وزارت کے اس فیصلے سے اس سال وہاں ہزاروں ایشیائی باشندوں کا کاروبار ختم ہو جائے گا جو کئی سال سے وہاں اسی کام سے روزگار کما رہے تھے۔ سعودی عرب کی کل آبادی تیس اعشاریہ آٹھ ملین ہے ،جن میں ایک بڑی تعدادملین غیر ملکیوں کی بھی شامل ہیں۔خام تیل کے نرخ گرنے کی وجہ سے اس سال سعودی عرب کی جی ڈی پی میں 2فیصد کمی آئے گی اور وہاں بیروز گاری کی شرح 11.5فیصد ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…