بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نیوکلیئر معاہدے سے قبل اوباما کے ایران کے ساتھ خفیہ مذاکرات کاانکشاف،ایران کو2 ارب ڈالر کی رقم ادا کی گئی،رپورٹ

datetime 24  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی میڈیا کی رپورٹوں میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران کے ساتھ نیوکلیئر معاہدے کے حوالے سے مذاکرات سے قبل بالخصوص 2014 میں امریکی صدر باراک اوباما نے اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی کے ساتھ خفیہ مذاکرات کیے تھے۔امریکی چینل کے مطابق اس خفیہ بات چیت کے نتیجے میں واشنگٹن نے تہران کو اس کے منجمد مالی اثاثوں میں سے 2 ارب ڈالر ادا کیے تھے۔ اس اقدام کا مقصد ان مذاکرات کا شروع کرنا تھا جس کے ذریعے ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان جون 2015 میں معاہدہ طے پا گیا۔نشر ہونے والی رپورٹ میں باور کرایا گیا ہے کہ اوباما اور ایرانی حکومت کے درمیان خفیہ مذاکرات اور ڈیلوں کے مطابق اوباما انتظامیہ نے ایران کو 2 ارب ڈالر کی رقم 3 قسطوں میں ادا کی۔رپورٹ کے مطابق امریکی پارلیمنٹ کے ریپبلکن رکن مائک بومبیونے کہاکہ اوباما اور ایران کے درمیان خفیہ مذاکرات سے متعلق معلومات وزارت خارجہ سے حاصل کی گئیں۔ بومبیو نے امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ تہران کو ادا کی جانے والی 1.7 ارب ڈالر کی اس رقم کی ادائیگی کے طریقہ کار کا انکشاف کرے۔یاد رہے کہ ماضی میں متعدد امریکی ذرائع نے.. 2013 میں روحانی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اوباما انتظامیہ اور ایرانی حکومت کے درمیان خفیہ مذاکرات ہونے کا انکشاف کیا تھا۔ اس کے علاوہ ایرانی مرشد اعلی اور امریکی صدر کے درمیان کئی خطوط کا بھی تبادلہ ہوا تھا جن کے ذریعے نیوکلیئر معاہدہ اور تہران کی اپنے متنازعہ نیوکلیئر پروگرام سے دست برداری سامنے آئی۔ یہ پیش رفت امریکا کی جانب سے بین الاقوامی پابندیاں اٹھائے جانے، ایرانی نظام پر حملہ نہ کرنے اور مشرق وسطی میں ایران کے علاقائی کردار کو قبول کرنے کے حوالے سے کیے جانے والے وعدوں کے بدلے میں ہوئے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…