بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

ایرانیوں کے امریکی بنکوں پر سائبر حملے ،فرد الزام تیار،ایرانی حکومت کو ہیکنگ میں براہ راست تعلق پر ماخوذ کیا جائے گا،اوباماانتظامیہ

datetime 24  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکاایرانی ہیکروں کے خلاف 2012ءاور 2013ءمیں متعدد امریکی بنکوں اور نیویارک میں ایک ڈیم پر سائبر حملوں کے لیے ایک منظم اور مربوط مہم چلانے پر فرد الزام عاید کرنے والی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ذرائع نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ محکمہ انصاف نے چھے ایرانیوں کے خلاف ایک فرد الزام تیار کر لی ہے۔سائبر حملوں کے الزام میں امریکا میں کسی دوسرے ملک کے شہریوں کے خلاف یہ سب سے بڑا مقدمہ ہوگا۔اس سے قبل 2014ءمیں امریکا کی ایک بڑی جیوری نے چینی فوج کے پانچ اہلکاروں کے خلاف امریکی کمپیوٹر نیٹ ورکس میں آن لائن گھسنے اور ایک غیرملکی حکومت کے لیے جاسوسی کے الزام میں فرد جرم عاید کی تھی۔امریکی حکام واشنگٹن میں ایک نیوز کانفرنس میں ایرانیوں کے خلاف مالیاتی اداروں کے کمپیوٹرز تک غیر قانونی رسائی حاصل کرنے سمیت دوسرے مبینہ جرائم کے ارتکاب پر فرد الزام کریں۔ایک امریکی ذریعے کا کہناتھا کہ فرد الزام میں ایرانی حکومت کو ہیکنگ میں براہ راست تعلق پر ماخوذ کیا جائے گا۔تاہم جن امریکی بنکوں پر حملے کیے گئے تھے،ان کی جوابی حملوں کے خوف سے شناخت ظاہر نہیں کی جائے گی۔اس فرد الزام میں نیویارک کے علاقے رائی بروک میں واقع بومین ایونیو ڈیم کے کمپیوٹر سسٹمز میں آن لائن نقب زنی کی واردات بھی شامل ہوگی۔اس کے علاوہ ایرانی ہیکروں نے بنک آف امریکا ،جے پی مورگن چیز ،کیپٹل ون ،پی این سی فنانشیل سروسز اور سن ٹرسٹ بنک پر حملے کیے تھے۔ایرانی ہیکرز ڈیم کے کمپیوٹرز میں دراندازی کے دوران فلڈ گیٹوں کا آپریشنل کنٹرول حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ وہ صرف اپنی صلاحیتوں کی جانچ کررہے تھے۔ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ یہ تمام ہیکر ایران ہی میں رہتے ہیں اور فرد الزام میں ان کے نام شامل ہوں گے۔تاہم امریکی محکمہ انصاف نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…