سڈنی (نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہاہے کہ موزمبیق سے ملنے والے جہاز کے دو ٹکڑے تقریباً یقینی طور پر ملائیشیا کی حادثے کا شکار ہونے والی پرواز فلائٹ ایم ایچ 370 کے ہی ہیں ، یہ دو ٹکڑے دو مختلف لوگوں کو ملے اور معائنے کے لیے آسٹریلیا منتقل کر دیے گئے تھے۔ڈیرن چیسٹر کے مطابق لاپتہ جہاز کے ملبے سمندری بہاو ¿ کے ساتھ مماثلت رکھتا ہے جو کہ سمندری لہروں نے پھر ساحل تک پہنچایا ۔یاد رہے کہ مارچ 2014 کو ملائیشیا ایئر لائنز کی کوالالمپور سے بیجنگ جانے والی پرواز ایم ایچ 370 لاپتہ ہوگئی تھی اور مانا جاتا ہے کہ اپنے طے شدہ راستے سے ہٹ کر یہ طیارہ بحر ہند میں لاپتہ ہو گیا۔ اس طیارے میں 239 مسافر سوار تھے۔ طیارے کا انجام ایوی ایشن کے لیے سب سے بڑا غیر حل شدہ معمہ ہے ۔تاحال ملنے والے ملبے کے صرف ایک حصہ کی تصدیق ہوئی ہے جو جہاز کے پر کا حصہ ہے۔ اسے فلیپرون کہلایا جاتا ہے اور یہ حصہ بحر ہند میں ’ریونین‘ امی جزیرے سے ملا۔ ایک ملبے کا ٹکڑا امریکہ کے ایک غیرپیشہ ور کھوجی کو فروری میں ملا اور دوسرا ملبے کا ٹکڑا دسمبر میں جنوبی افریقہ کے ایک سیاح کو ملا تھا۔چیسٹر کا کہنا تھا کہ تفتیشی ٹیم نے ملبے کا معائنہ ختم کر لیا ہے اور نتیجہ یہ نکلا ہے کہ موزمبیق سے بوئنگ 777 کا ملنے والا ملبہ ملائیشیا ایئرلائنز کی حادثے کا شکار ہونے والی پرواز فلائٹ ایم ایچ 370 کے حصوں کے مطابق ہی ہے۔ انھوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ ملبے کے حصے ایم ایچ 370 کے ہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ تفتیش صحیح حصے میں کی جا رہی ہے ۔ آسٹریلیا بحر ہند کے جنوبی حصے کی گہرائی تک سراغ کی رہنمائی کر رہا ہے ، ہماری توجہ اس کام پر پوری طرح مرکوز ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہمیں یہ طیارہ مل جائےگا۔