اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دبئی میں حاملہ خواتین کا شیشہ کیفوں میں داخلہ ممنوع قرار

datetime 23  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں شیشہ کیفوں میں حاملہ خواتین کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ،یہ پابندی تمام خواتین پر عائد کی گئی چاہے وہ تمباکو نوشی کا ارادہ رکھتی یا نہیں۔خلیجی اخبار کے مطابق یہ قدم ایک نئی عوامی صحت کی مہم کا حصہ ہے جس کے تحت حاملہ خواتین کو تمباکو نوشی سے پاک جگہوں تک محدود رکھنا ہے۔اس مہم کی تشہیر کے لیے ریاست کے کیفوں کے داخلی راستوں پر دورازے کے حجم کے پوسٹرز آویزاں ہیں جہاں لوگ مخصوص قسم کے حقّہ پائپ پینے کے لیے جاتے ہیں۔اِن پوسٹروں میں تحریر عبارت میں حاملہ خواتین سے ا ±ن کے ہونے والے بچوں کی جانب سے کہا جارہا ہے ’تمباکو نوشی آپ کی پسند ہوسکتی ہے! میری نہیں۔پوسٹروں پر یہ بھی واضح انداز میں تحریر ہے کہ 18 سال سے کم عمر اور چھوٹے بچوں کی ماو ¿ں کا اندر داخلہ ممنوع ہے۔دبئی کے عوامی صحت اور تحفظ کے محکمے کے ڈائریکٹر مروان المحمود نے بتایا کہ اس پر بات چیت نہیں ہوسکتی۔‘ انھوں نے کہا کہ ماٰضی میں مینجروں نے کیفے میں خواتین کو داخل ہونے سے روکنے کے حوالے سے بے اختیار ہونے کی شکایت کی۔ان کا کہنا تھا کہ جب اس حوالے سے کوئی سرکاری قوانین موجود نہیں تھے تو خواتین اِن میں داخل ہوسکتی تھیں۔ بلکہ ا ±س وقت بطورِ گاہک اس احاطے میں داخل ہونا ا ±ن کا حق تھا،نئے قوانین میں شیشہ خانوں کو رہائشی علاقوں، سکولوں اور عبادت گاہوں سے دور رکھنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…