ہوانا(نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی تصاویر سے معلوم ہوا ہے کہ کیوبا کے صدرراﺅل کاسترونے امریکی صدراوباما کو اس وقت شرمندگی سے دوچارکردیا جب وہ ان کے کندھے پر ہاتھ رکھنے کی کوشش کررہے تھے،دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹوں پر وہ تصاویر پھیل چکی ہیں جن میں باراک اوباما کو قطعی طور پر ناقابل رشک صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ اس وقت ہوا جب ہوانا میں کیوبا کے صدر راو ¿ل کاسترو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد اوباما نے محبت کے اظہار میں اپنے ہم منصب کے کاندھے پر ہاتھ رکھنے کی کوشش کی مگر کاسترو نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا۔یاد رہے کہ عالمی ذرائع ابلاغ میں اس سے قبل بھی اوباما کے ساتھ پیش آنے والی ایک صورت حال کا بڑا چرچا ہوا تھا جب سعودی عرب کے دورے پر پہنچنے کے بعد ریاض ایئرپورٹ پر مملکت کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز عالمی سپر پاور کے سربراہ کو یک دم چھوڑ کر عصر کی نماز ادا کرنے کے لیے چل دیے تھے۔