مقبوضہ بیت المقدس (نیوز ڈیسک)اسرائیلی پولیس نے نئے قانون کے تحت گزشتہ 2 ہفتوں میں 1200 فلسطینی گرفتار کرلیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس کے اس اقدام کا مقصد گزشتہ 6 ماہ سے جاری اسرائیلی اور فلسطینیوں کے نئے تنازعہ کا سد باب کرنا ہے۔اسرائیلی پولیس نے کہاکہ نئے قانون کے تحت چھاپوں کے دوران 1200 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ¾اسرائیلی پولیس کے جاری بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ 2 ہفتوں سے جاری کارروائی میں ان فلسطینییوں کے ساتھ ان کو کام فراہم کرنے والے 150 مالکان کو بھی گرفتار کیا گیا۔خیال رہے کہ 14 مارچ کو اسرائیلی پارلیمنٹ نے فلسطینی ملازمین کے حوالے سے سخت قانون کی منظوری دی تھی، جس کا مقصد اسرائیلی فوج کے خلاف بڑھتے ہوئے حملوں کو روک تھام کرنا تھا۔نئے قانون کے مطابق بغیر پرمٹ اسرائیلی ریاست میں داخل ہونے والے فلسطینی ملازمین کو کئی سالوں تک قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر سے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری نئی کشیدگی میں اب تک اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے 198 فلسطینیوں کو شہید کردیا ۔