بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

برسلزحملوں کے بعد ٹرمپ مسلمانوں کے خلاف پھر زہر اگلنے لگے

datetime 23  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوز ڈیسک)امریکا میں صدارتی امیدوار کے ری پبلکن خواہشمند ڈونلڈ ٹرمپ پھر زہر اگلنے لگے، ان کا کہنا ہے کہ انہیں مسلمانوں اور انکے امریکا آنے پر تحفظات ہیں۔ ری پبلکن رہنما ٹیڈ کروزنے بھی مسلم آبادی والے علاقوں کی پیٹرولنگ کامطالبہ کردیا۔ جبکہ ڈیموکریٹ امیدوار ہلیری کلنٹن اور برنی سینڈرز نے ٹیڈ کروز کے بیان کی مذمت کی ہے۔امریکا میں صدارتی امیدوار کے ری پبلکن خواہشمند ڈونلڈ ٹرمپ ایک دفعہ پھر مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے لگے،برسلزحملوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا مزید ورلڈ ٹریڈ سینٹرز جیسے مقامات یا پینٹاگان پرطیاروں کے حملے جیسے واقعات برداشت نہیں کرے گا۔امریکی انتظامیہ کو بہت محتاط ہوکردیکھنا ہوگاکہ کون امریکا آرہا ہے۔ انہوں نے مزید آگے بڑھ کر یہ بھی کہا کہ امریکی حکومت کو مساجد پر نظر رکھنی اور انکی نگرانی کرنی ہوگی۔ری پبلکن رہنما ٹیڈ کروز بھی ٹرمپ کے رنگ میں رنگ گئے ہیں اور لگے ہاتھوں انہوں نے بھی مسلم آبادی کے حامل علاقوں کی پیٹرولنگ اور انہیں محفوظ بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔دوسری جانب صدارتی امیدواربننےکی ڈیموکریٹ خواہشمند ہلیری کلنٹن اور برنی سینڈرز نے ری پبلکن رہنماوں کے بیانات پر کڑی تنقید کی ہے۔ ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ یہ امریکی مسلمانوں کا بھی ملک ہے۔ برنی سینڈر نے کہا کہ کسی بھی مذہبی گروہ کو تنہا کیا جانا غیرآئینی اورغلط ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…