برسلز (نیوز ڈیسک) برسلز میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے بعد برطانیہ ، جرمنی ، پیرس نیدر لینڈ اور بھارت سمیت دنیا کے کئی ممالک میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔ تفصیلات کے مطابق برسلز دھماکوں کے بعد برطانیہ ، جرمنی اور پیرس سمیت دنیا بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے ، بین الاقوامی ائیر پورٹس سمیت ریلوے اسٹیشنز کی سیکورٹی بڑھا دی گئی۔برسلز میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے بعد برطانیہ ، جرمنی ، پیرس نیدر لینڈ اور بھارت سمیت دنیا کے کئی ممالک میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔پیرس کے چارلز ڈی گال ائیر پورٹ پر سیکورٹی انتہائی سخت جبکہ بیلجیئم کی سرحدوں پر بھی نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔جرمنی کے فرینکفرٹ ایئر پورٹ پر سیکورٹی سخت اور ریلوے اسٹیشنز پر کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ لندن کے گیٹ وک ائیرپورٹ پر حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں ، عوامی مقامات پر کسی بھی ناگہانی حملے سے بچنے کے لیے سیکورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینا ت کر دی گئی ہے۔ بھارت اور نیدرلینڈ میں بھی کسی ممکنہ حملے کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں