جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

آسٹریلوی پولیس نے داعش کو مالی تعاون فراہم کرنے کے الزام میں لڑکی سمیت 2 افراد کو حراست میں لے لیا

datetime 22  مارچ‬‮  2016 |

پرتھ(نیوز ڈیسک) آسٹریلوی پولیس نے داعش کو مالی تعاون فراہم کرنے کے الزام میں ایک لڑکی سمیت 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست نیو ساوتھ ویلز سے گرفتار کی گئی لڑکی کی عمر 16 برس مرد 20 برس کا ہے۔ دونوں افراد پر دہشت گردوں کو مالی تعاون فراہم کرنے کا مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے جس کی زیادہ سے زیادہ سزا 25 سال قید ہے۔نیو ساو ¿تھ ویلز کی پولیس ڈپٹی کمشنر کیتھرین برن نے میڈیا بریفنگ کے دوران گرفتار لڑکی کی عمر کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں میں دہشت گردی کا رجحان پریشان کن ہے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کے 100 سے زائد شہری عراق اور شام میں داعش کے لیے جنگ کا حصہ بنے ہوئے ہیں جب کہ 2014 میں ایک کارروائی کے دوران کئی افراد کو حراست میں بھی لیا جاچکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…